نئی دہلی،25جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کا سیاسی دنگل تیار ہو چکا ہے۔اس سیاسی اکھاڑے میں پی ایم مودی کے سامنے اپوزیشن کی جانب سے کون اتریگا اس پر شک کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
ممتا کے اسٹیج پر اپوزیشن پارٹیوں کے تمام رہنماؤں نے ایک سر میں کہا تھا کہ یہ عوام فیصلہ کرے گی کہ امیدوار کون ہوگا۔ایسے میں بہت سے نام اس دعویداری کے لئے نظر آنے لگے ہیں۔اس کا نظارہ دیکھنے کو ملا لکھنؤ میں۔لکھنؤ کی سڑکوں پر نئے پوسٹر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔جس میں اکھلیش یادو کی ستائش کی جا رہی ہے۔اس پوسٹر میں اکھلیش یادو کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے بہترین امیدوار بتایا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد کے موقع پر جب یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ اگلا وزیر اعظم اتر پردیش سے ہوگا۔ہم چاہتے ہیں کہ نئے سال میں ملک کو نیا وزیر اعظم ملے۔ ۔ممتا بنرجی کے اسٹیج پر بھی اپوزیشن کے لیڈروں سے یہی سوال پوچھا گیا تھا۔جس پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ ایک اسٹیج پر 9 دعویدار بیٹھے تھے۔انہیں خود ہی نہیں معلوم ہے کہ ملک کی کمان کون سنبھالے گا۔